منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پری مون سون کے پیش نظر وزیراعظم کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

27 جون, 2023 21:06

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عید پر شمالی پنجاب بالخصوص لاہور میں پری مون سون سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے لاہور میں بارشوں پر نکاسی آب کا مناسب، بروقت انتظام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے بارشوں کے پیش نظر لاہور میں سیلابی صورتحال میں ناقص کارکردگی کی انکوائری کا حکم دیا اور کوتاہی برتنے والے متعلقہ حکام کو فی الفور معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کے سست اقدامات نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا، متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کیلئے مکمل تیاری کی جائے، عیدالاضحیٰ کے دنوں میں انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنجاب اور کے پی میں شدید بارشیں،12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی

انہوں نے کہا کہ وسائل کو بھر پور استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے، مشینری کے حصول میں درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، عید کے دنوں میں شہریوں کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جانوروں کی آلائشوں کے سد باب کیلئے بھرپور انتظامات کیے جائیں، عوامی سہولت کیلئے خصوصی شکایات سینٹر اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔