سندھ حکومت نے عید کے تینوں دن دفعہ 144 نافذ کردی
کراچی: سندھ حکومت نے عید کے تینوں دن دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع نہیں کی جاسکتیں، گاڑیوں اور عمارتوں پر جھنڈے اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، لائسنس یافتہ اسلحہ لے چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








