اکرم چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی: سابق ایم این اے اکرم چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے سابق ایم این اے اکرم چیمہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، 9 مئی کو ایم ایم عالم کے طیارے کو نشانہ بنایا گیا، دنیا نے تسلیم کیا ایم ایم عالم نے چند سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے گرائے، ایم ایم عالم کے طیارے کو جلانا کون سی حب الوطنی ہے؟، ایم ایم عالم کے طیارہ جلا کر کیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی؟۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنماؤں کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ چاغی کا ماڈل ملک کے ایٹمی قوت اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے، چاغی کا ماڈل جلا دینا کس چیز کا احتجاج ہے؟، کیا ان سب کو ٹارگٹ کرکے ملک کو نیست ونابود کرنا مقصود تھا؟۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو دنیا کیلئے ہیبت کا نشان ہے ، اس پر بھی حملہ کیا گیا، کور کمانڈر ہاؤس کو جلا کر راکھ کردیا گیا، پاکستان کی کامیابیوں کو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کی گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








