کراچی میں عید کے دوسرے دن ہلکی بارش کا امکان ہے: سردار سرفراز
کراچی: سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل صبح اور رات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی میں عید کے دوسرے دن ہلکی بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یکم جولائی سے ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون کی بارشیں ہونگی، کے پی، گلگت بلتستان میں معمول سے 10 فیصد زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پری مون سون: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کل صبح اور رات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی میں عید کے دوسرے دن ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جولائی کے پہلے ہفتے کے آخرمیں بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم سے سندھ اور بلوچستان میں معمول سے کم بارش ہوگی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








