اب پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک
لاہور: مصدق ملک کا کہنا ہے کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی پر اجارہ داری کا خاتمہ کردیا ہے، اب پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو امید کی ضرورت ہے، ملک کی توانائی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوشاں ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، ملکی ذخائر کی دریافت کیلئے نئی پالیسی کابینہ کو بھجوارہے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وسائل، بیرونی تعاون سے پہلا وعدہ پورا کرنیکی کوشش کررہے ہیں، ہم نے 10 ماہ میں گیس کے اپنے کنوؤں کا سرکلر ڈیٹ صفر کردیا، جلد ہی ایل این جی گیس کا گردشی قرض بھی ختم کردینگے، تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل و گیس کی تلاش کیلئے عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں کام کرنے کیلئے کہا ہے: مصدق ملک
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے ذخائر تلاش کررہے ہیں، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کرسکیں گے، تیل کی ذخیرہ اندوزی پر اجارہ داری کا خاتمہ کردیا ہے، اب پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی، ہماری ترجیح معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








