پری مون سون: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش
کراچیی: پری مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ تک پھیل گیا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی ہے۔
ملیر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور دستگیر میں بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، بدین، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں تیز ہوائیں اور بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنجاب اور کے پی میں شدید بارشیں،12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون تک سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








