کراچی میں بوہری برادری بھی آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے
کراچی: شہر قائد میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے۔
کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں بوہری جماعت کے افراد نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی اور پھر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی قربانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عید کے تینوں دن دفعہ 144 نافذ کردی
نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ودیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
اس کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








