ملک بھر میں عیدالاضحی آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھرمیں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملکی ترقی، خوشحالی اورسلامتی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوا،نمازعید کے اجتماعات تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں ، مساجد، عید گاہوں اورکھلے مقامات منعقد ہوئے۔
علمائے کرام اپنےعید کے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
کراچی کے پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، کنوینئر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سمیت اہم شخصیات نے نماز عید پڑھی۔ نماز عید میں غیرملکی سفارتی شخصیات بھی شامل تھے۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے نمازعید نواب شاہ میں جبکہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ادا کردی۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی۔ نماز مولانا فضل الرحمان نے خود پڑھادی۔
لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی۔
کوئٹہ کی مرکزی عید گاہ میں نماز عید کا اجتماع ہوا۔ پشاور، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں۔
یہ پڑھیں : کراچی میں بوہری برادری بھی آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








