منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے: فردوس عاشق اعوان

01 جولائی, 2023 17:09

سیالکوٹ: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے، آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہوگا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت بدترین دور سے گزر رہی ہے، سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پر اس وقت مصیبتوں کی بارش ہو رہی ہے، استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد کا مقصد اس ملک میں تناؤ کو ختم کرنا ہے، ہم متحدہ پاکستان کو پروان چڑھائیں گے، قوم کی امیدوں کی تعبیر استحکام پاکستان پارٹی پوری کرے گی، عید کے بعد استحکام پاکستان پارٹی سیاسی میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ پیراشوٹر ملک سے باہر جا چکے ہیں، 9 مئی کے زخموں پر استحکام پاکستان پارٹی مرہم رکھے گی، آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہوگا، عوام کا درد سمجھنے کے لیے عوام میں کھڑا ہونا پڑتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی پاکستانی سیاست کا پاور بینک ہے، ‏معاشی استحکام ہی استحکام پاکستان کی منزل ہے، عید کے بعد استحکام پاکستان پارٹی نئی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ طے پا جانا پاکستان کی جیت ہے، اس معاہدہ سے پاکستانی معیشت پر منڈلانے والے نحوست کے سائے ٹل گئے، پاکستان کے حق میں آواز اٹھانے پر سری لنکن حکومت کے شکر گزار ہیں، ‏تجارت کے بند دروازے کھلیں گے، یہ معاہدہ پاکستانی معیشت کیلئے آکسیجن کی مانند ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستانی معیشت کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے، دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہو گا۔

 

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔