آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کو ڈیفالٹ دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی: رانا تنویر
شیخوپورہ: رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کو ڈیفالٹ دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی، آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کو ڈیفالٹ دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کامیاب : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے، واضح ثبو ت ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے، نام نہاد انصاف کی تحریک کا سربراہ بھارت اور یہودی لابی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن بھی پاکستان کو وہ نقصان نہ پہنچا سکا جو انتشار پسند لیڈر اور اسکے کارکنوں نے پہنچایا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








