صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بل واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ سینیٹرز کو بل واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں، صادق سنجرانی نجی بل کو فنانس بل کے ساتھ منظور کر انا چاہتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا نے قومی اسمبلی میں اس بل کی مخالفت کا اعلان کیا تھا، حکومتی مخالفت کے بعد صادق سنجرانی پیچھے ہٹ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے: اسحاق ڈار
بل کے تحت صادق سنجرانی کو ریٹائر ہونے پر بھی 12رکنی اسٹاف و سیکیورٹی ملنا تھی، گاڑیاں اور دیگر پر تعیش سفری مراعات بھی لینا چاہتے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








