ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جون کی شب ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گرد گرفتار
ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








