منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ریاست پر حملہ کرنیوالوں نے بڑی کوشش کی کہ معاہدے کو سبوتاژ کیا جائے: حمزہ شہباز

01 جولائی, 2023 14:32

لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ریاست پر حملہ کرنیوالوں نے بڑی کوشش کی کہ معاہدے کو سبوتاژ کیا جائے، پاکستان کے عوام ان کا چہرہ اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، ڈیفالٹ تک پہنچانے والے سیاسی بازیگر پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم کی محنت سے معیشت پر چھائے آسیب چھٹ رہے ہیں، معیشت کو لگائی ان کی آگ اب بجھ گئی ہے، یہ ٹولہ گھر کے بچنے پر بھی ماتم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے سے اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی:شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کرنیوالوں نے بڑی کوشش کی کہ معاہدے کو سبوتاژ کیا جائے، پاکستان کے عوام ان کا چہرہ اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔