منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ٹیکس نہیں دینگے تو ریاست کو کشکول لے کر بھیک مانگنی پڑے گی: احسن اقبال

02 جولائی, 2023 15:23

نارووال: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ٹیکس نہیں دینگے تو ریاست کو کشکول لے کر بھیک مانگنی پڑے گی، ہر پاکستانی کا فرض ہے ٹیکس چوری کی نشاندہی کرے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتر ہوگی، آئی ایم ایف معاہدے کیلئے وزیراعظم کی کوششیں انتہائی اہم ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، آئی ایم معاہدے کو روکنے کیلئے مہم چلائی گئی، مہم کے پیچھے بیرونی عناصر نہیں پاکستان کے ہی لوگ تھے، کسی جماعت نے سیاسی مخالفت کو ریاستی مخالفت میں تبدیل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے سے اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی:شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہد ے کو ناکام کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے لابنگ کی، پی ٹی آئی کا منفی پروپیگنڈا ناکام ہوا اور پاکستان سرخرو ہوا، ٹیکس نہیں دینگے تو ریاست کو کشکول لے کر بھیک مانگنی پڑے گی، ہر پاکستانی کا فرض ہے ٹیکس چوری کی نشاندہی کرے، ٹیکس چوری کی نشاندہی نہیں ہوگی توسزا ٹیکس ادا کرنیوالوں کو ملے گی۔

آگے بڑھنے کیلئے ہمیں قومی پلان کی ضرورت ہے جو تیار کرلیا، جس ملک میں عدل وانصاف نہ ہو وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوتی، ہمیں اپنے ملک سے کرپشن کو ختم کرنا ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔