منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پی ٹی آئی کا توڑ کرنے کیلئے ن لیگ کا یوتھ ونگ کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ

03 جولائی, 2023 15:28

لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز کو ٹاسک سونپ دیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اسمبلیوں میں لانے کی حکمت عملی مرتب کی جائے، فیصلہ سازی میں بھی نوجوانوں کا عمل دخل بڑھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا توڑ کرنے کے لیے ن لیگ نے یوتھ ونگ کی از سر نو تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی جگہ کسی اور رہنما کو ن لیگ یوتھ ونگ کی صدارت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں پی پی اور ن لیگ کے درمیان ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا کل دبئی سے جدہ روانگی کا امکان ہے، نواز شریف جدہ میں چند دن قیام کے بعد لندن روانہ ہوجائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔