الیکشن میں اگر اتحاد ممکن ہوا تو ضرور کریں گے: چودھری سرور
اسلام آباد: چودھری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اگر اتحاد ممکن ہوا تو ضرور کریں گے، اگر اتحاد ممکن نہیں ہوا تو آزادانہ طور پر الیکشن میں جائیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ق چودھری سرور کا جی ٹی وی کے پروگرام ’نیوز نائٹ وِد انقیہ نثار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں نہ آئیں تو مشکل ہوجائے گی، پی ٹی آئی سے سنگین غلطیاں ہوئی ہیں، پی ٹی آئی میں سارے دہشت گرد بھی نہیں ہیں، ساری سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو امریکا کیخلاف سازش کا الزام نہیں لگانا چاہیے تھا، سیاسی جماعتیں اپنے کارڈ اچھے انداز میں شو کررہی ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف نے اچھے کارڈ پلے کیے ہیں، الیکشن میں اگر اتحاد ممکن ہوا تو ضرور کریں گے، اگر اتحاد ممکن نہیں ہوا تو آزادانہ طور پر الیکشن میں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خان صاحب اگر الیکشن جیت جاتے تو عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوتے: چودھری سرور
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعہ کی پاکستان کی عوام نے کھل کر مذمت کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو سراہتا ہوں، پاکستان میں بدقسمتی سے ایک انصاف کا نظام لانے میں ناکام رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا جو بھی ملوث ہے اس کو کیفر کردار تک لایا جائے گا، جن لوگوں نے ملک میں کرپشن کی ہے ان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، چوھری ملک ڈوب رہا ہے ، غریب آدمی کے پاس 2 وقت کی روٹی کے پیسے نہیں ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








