منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

جون میں مہنگائی میں کمی ریکارڈ، اعداد و شمار جاری

03 جولائی, 2023 15:15

اسلام آباد: جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 میں مہنگائی 29.40 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 29.18 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جون میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا، جون میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.76 فیصد کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی مجموعی شرح 42.67 فیصد ریکارڈ، اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں چائے 113 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی، ایک سال میں گندم کا آٹا 90 فیصد تک مہنگا ہوا، ایک سال میں چاول کی قیمت میں 73 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔