منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، میجر سمیت 2 جوان شہید

03 جولائی, 2023 15:26

بلوچستان : ہوشاب میں انٹيلی جنس بيسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ميجرثاقب حسين اورنائيک باقرعلی شہيد جبکہ ايک جوان زخمی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گھات لگائے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجرثاقب حسین اورنائیک باقرعلی شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستوں پر ناکہ بندی کررکھی تھی۔

دوسری جانب ضلع شیرانی میں دھانہ سر کے مقام پردہشتگردوں نے ایف سی، لیویز اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پرحملہ کردیا۔ حملے میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاراورایف سی کا جوان جام شہادت نوش کرگئے ، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئےکہا کہ شیرانی کیچ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنجیدہ ہیں ،شہدا کا مقدس خون قوم پر قرض ہے ، قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی ہی بدولت پاکستان کی امن و سلامتی ممکن ہے ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری افواج کے جوان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں ،بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہرممکن کوشش ناکام ہوگی ،بلوچستان کے امن اور اس کی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔

یہ پڑھیں :کراچی : سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔