منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اگست میں مدت پوری ہوجائے گی، نواز شریف کو پاکستان آجانا چاہیے: فیصل کریم کنڈی

03 جولائی, 2023 21:25

کراچی: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگست میں مدت پوری ہوجائے گی، الیکشن وقت پر ہونا چاہیے، صاف و شفاف الیکشن ہونا چاہئیں۔

رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا جی ٹی وی کے پروگرام ’لائیو وِد مجاہد‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھائی وزیراعظم ہیں تو نواز شریف کو پاکستان آجانا چاہیے، نواز شریف کو پاکستان میں آنے میں کیا مشکل ہوسکتی ہے، اگست میں مدت پوری ہوجائے گی، الیکشن وقت پر ہونا چاہیے، صاف و شفاف الیکشن ہونا چاہئیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خواتین کو استعمال کرکے کہیں کہ ظلم ہورہا ہے یہ تو غلط ہے، خواتین 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ہیں تو سزا تو بھگتنا پڑے گی، فوج کا اپنا ایک سسٹم ہوتا ہے جیسے کورٹ مارشل ہے، پی ٹی آئی والے تو سونامی، تبدیلی لانے کیلئے آئے تھے قربانی نہیں دی، پارٹی قربانی دینے سے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف جیسے بنی تھی ویسے ہی ٹوٹ رہی ہے: فیصل کریم کنڈی

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو پیپلزپارٹی کے لوگوں سے سیکھنا چاہیے، پی ٹی آئی میں سنجیدہ اور اچھے لوگ بھی ہیں ان کو سیاست کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی کی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد کبھی نہیں کہا کہ اداروں پر حملہ کردو، جن لوگوں نے غلط کام کیا ہے ان کے شواہد موجود ہیں اور سزا بھی ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔