منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ میں اضافے پر قوم کو مبارکباد

03 جولائی, 2023 15:23

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے پر قوم اور کاروباری افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مسلسل محنت کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے، نواز شریف نے ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا، وہیں سے پھر آغاز ہورہا ہے، شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہورہا ہے، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف ڈیل کا نتیجہ : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی کی لہر

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا تیزی سے اعتماد بحال ہورہا ہے، خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے، پاکستان کی ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرخلوص محنت، دیانتداری اور سچائی ثمر لارہی ہے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔