میئر نا بننے کے بعد حافظ نعیم کو پی پی فوبیا کا لاعلاج مرض لاحق ہوگیا ہے: سعید غنی
کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے، حافظ نعیم پی ٹی آئی کے پے رول پر ہیں، میئر نا بننے کے بعد حافظ نعیم کو پی پی پی فوبیا کا لاعلاج مرض لاحق ہوگیا ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میئر نا بننے کے بعد حافظ نعیم کو پی پی پی فوبیا کا لاعلاج مرض لاحق ہوگیا ہے، سندھ میں پی پی پی کی مقبولیت میں اضافے نے حافظ نعیم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، حافظ نعیم کو میئر نا بننے کا زخم بہت گہرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم تعصب کا چشمہ اتار کر دیکھیں تو انہیں ترقیاتی کام نظر آئیں گے: ڈپٹی مئیر کراچی
سعید غنی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ملک کو عمرانی فتنے سے آزاد کروایا، جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے، حافظ نعیم پی ٹی آئی کے پے رول پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کو مئیر بننا تھا تو انہیں سندھیوں سے نفرت نہیں کرنا تھی، اب سندھیوں کی محبت میں مرے جارہے ہیں، حافظ نعیم کا یہ ڈرامہ بھی نہیں چلے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








