دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیئے: وزیراعظم
اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قازقستان کو تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایرانی صدر کو تنظیم کامکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیلا روس کو اگلے اجلاس میں مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس ایسے وقت ہورہاہے جب دنیا کو معاشی اورسلامتی چیلنجز کا سامنا ہے، رابطے جدید عالمی معیشت میں کلیدی اہمیت اختیار کرگئے ہیں، رابطوں کے فروغ کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے، سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا ہوگی: وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا میں پاکستان کو ایک منفرد وجغرافیائی حیثیت حاصل ہے، سی پیک کے تحت خصوصی تجارتی زونز قائم کیے جارہے ہیں، پاکستان اس سال کے آخر میں مواصلات سے متعلق ایس سی او اجلاس کی میزبانی کریگا، ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








