منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

شہری لوڈشیڈنگ سے پریشان، سندھ حکومت کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

04 جولائی, 2023 15:05

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، وزیراعظم کو سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے، وزیراعظم کو سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینا چاہیے، سندھ کے لوگ گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، سندھ کے لوگ اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں، ریلیف دیا جائے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سندھ حکومت کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے، بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی سیٹیں زیادہ تھیں، جماعت اسلامی کو ووٹ پی ٹی آئی نے نہیں دیا، نزلہ پی پی پر گرارہے ہیں، یہ ناجائز ہے، جماعت اسلامی ہمارے ساتھ بیٹھے اور کراچی کی بہتری کیلئے کام کرے، جماعت اسلامی کو الزامات کی سیاست چھوڑنی چاہیے، الزام تراشیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، الخدمت کو لوگ اس لیے پیسے نہیں دیتے کہ وہ ان پیسوں سے شہر کی سڑکوں پر بینرز لگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کو شکست نصیب ہوئی، جماعت اسلامی کو جو سیٹیں ملیں وہ بھی ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے ملیں، انہیں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: امتیاز شیخ کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک سے رابطہ، بجلی میں کمی کی شکایت

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ پر ڈاکا مارا ہے، اس شخص نے توشہ خانہ سے گھڑیاں بیچ کر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ثاقب نثار نے پیسوں کی لالچ میں اس شخص کو صادق اور امین قرار دیا، پی ٹی آئی دور میں توشہ خانہ میں لوٹ مار سیل چل رہی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ بینچ ان کو پسند نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اس سے قبل ججز کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں، دیکھا جائے کیا انصاف کے تقاضے پورے ہورہے ہیں، جھوٹے مکار شخص نے دوست ممالک کی قیمتی گھڑی کو بیچا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسد طور نے جو کہا ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے، جو پیسے تحریک انصاف کو ملتے ہیں ان کا آڈٹ کیوں نہیں ہورہا، بھارت اور اسرائیل سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے، عدالتوں کو غیر جانبدار ہونا چاہیے ، آئین پر عمل ہونا چاہیے، پورا ملک 9 مئی کو جلا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کر گڈ ٹو سی یو کہا گیا، ایسے شخص کو الٹا لٹکانے کا آرڈر ہونا چاہیے تھا، فیصلے ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں اتحاد چاہتی ہے، بلاول بھٹو ہر جگہ پر عوام کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، یہاں ایک شخص ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔