منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کرپشن الزامات پر محکمہ اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا

04 جولائی, 2023 18:48

لاہور: کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشریٰ بی بی کو غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، بشریٰ بی بی نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 31 مئی تک منظور

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کردیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔