چور چور، جھوٹ جھوٹ کا بیانیہ بنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کہہ رہا ہے نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، چور چور، جھوٹ جھوٹ کا بیانیہ بنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میڈیا کی زبان بندی کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا، چور چور کہنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی، آج احتساب عدالت لاہور کا فیصلہ آیا ہے، فیصلے میں ہے 4 سال میڈیا کی زبان بندی کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا، کچھ میڈیا کے لوگوں کے پیٹ میں گولیاں ، توکچھ کی پسلیاں توڑی گئیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسی کیس میں نواز شریف کو بری کردیا گیا ہے، چور چور، جھوٹ جھوٹ کا بیانیہ بنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، نواز شریف کے دور میں پلاٹ کے حوالے سے کیس بنایا گیا ہے، تاثر دیا گیا کہ نواز شریف نے میر شکیل کو فیور میں پلاٹ دیا، طیبہ گل وزیراعظم ہاؤس میں قید تھیں، چیئرمین نیب کو ویڈیوز دکھائی گئیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کی درخواست پر تفصیلی فيصلہ جاری
ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کہہ رہا ہے نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، لاہور ہائیکورٹ کی اجازت پر نواز شریف علاج کےلیے بیرون ملک گئے، پاناما کی آڑ میں اقامہ پر نااہل کردیا گیا یہ کیس بھی اسی طرح کا تھا، نواز شریف کو اشتہاری ڈکلیئر کیا گیا، جب اشتہاری ڈکلیئر کیا گیا تو فیصلہ کہتا ہے کسی قسم کا قانون فالو نہیں کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








