سوئیڈن حکومت کو ہر صورت اپنی پوزیشن کلیئر کرکے جواب دینا ہوگا: وزیراعظم
اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہے، سوئیڈن حکومت کو ہر صورت اپنی پوزیشن کلیئر کرکے جواب دینا ہوگا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سویڈن واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ایسی مذموم حرکتوں کے خاتمے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے، قرآن کریم پوری انسانیت کو محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے، اسلام تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے، اسلام کے خلاف جان بوجھ کر آگ بھڑکائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ملک گیر احتجاج ہوگا‘، وزیراعظم کا 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی توہین پر امت مسلمہ انتہائی غمزدہ ہے، قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہے، ایک خبیث اور لعنتی کو پولیس کی موجودگی میں حرکت کرنے کی اجازت دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس واقعے کیخلاف بھرپور احتجاج کریں، مسلمانوں کیلئے نبی کریم ﷺ اور قرآن پاک سب کچھ ہے، سوئیڈن حکومت کو ہر صورت اپنی پوزیشن کلیئر کرکے جواب دینا ہوگا، نمازجمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائیں تاکہ پوری دنیا دیکھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








