جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا نام چوری کرنے پر جہانگیر ترین کو لیگل نوٹس
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی،خان ترین اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے، عالمگیر ترین نے تحریر میں اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔
عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، عمر 63 سال تھی، عالمگیر ترین کی منگنی ہوئی تھی ،دسمبر میں شادی تھی، وہ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
عالمگیر ترین نے جنوبی پنجاب میں ایک سرکردہ بزنس مین کے طور پر اپنا نام قائم کیا، عالمگیر ترین شمیم اینڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے، عالمگیر ترین ملک کا سب سے بڑا پانی صاف کرنے کا پلانٹس بھی چلارہے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








