پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، پراجیکٹ کی استعداد کار 10 ہزار میگاواٹ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں یو اے ای نے پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف ڈیل کے دوران یو اے ای کا کردار کلیدی رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام مٹھائی نہیں مجبوری ہے :وزیراعظم شہباز شریف
دوسری جانب یو اے ای کے وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








