بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم
اسلام آباد: کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق وزیراعظم کے فیصلہ، بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی۔
کمیٹی پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی، کمیٹی کے سربراہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو ہوں گے۔
کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائر، طارق فاطمی قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان اور سیکریٹری خارجہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان : پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی اور سفارشات کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا، حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








