یونان کشتی حادثہ؛ متاثرین کی نشاندہی پر مزید 6 انسانی اسمگلرز گرفتار
اسلام آباد: ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے مزید 6 ایجنٹ کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کھاریاں، ملکوال، جہلم، لاہور اور گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیے گئے ایجنٹس میں اسلم، حسنین شاہ، صفدر، ارشد گجر، اشرف اور ممتاز حسین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثےمیں ملوث انسانی ایجنٹ گرفتار:ایف آئی اے
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طورپر یورپ بھجوانے لیے 25 سے 27 لاکھ روپے فی کس وصول کیے تھے اور ملزمان انسانی اسمگلنگ کے بڑے گروہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








