منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کراچی میں ہلکی بارش، آج گرج چمک کیساتھ بادل برسنے کا امکان

08 جولائی, 2023 11:04

کراچی: پنجاب اور سندھ سمیت کراچی میں صبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہفتے کی صبح بھی مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ اور میرپور خاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔