منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پاکستان سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

08 جولائی, 2023 15:09

نتھیا گلی: پاکستان سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوست ملک سوئٹزر لینڈ کے وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سوئس وزیرخارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے، تعلیم، آئی ٹی اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اورمختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے، ماضی کی طرح وسائل کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔