منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بلدیاتی الیکشن میں بندر بانٹ ہوئی، سندھ حکومت ہمیں اپنانے کیلئے تیار نہیں: مصطفیٰ کمال

08 جولائی, 2023 15:06

کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا مسائل کے حل کے لیے کوئی کردار نہیں، ہم بھیڑ، بکریاں نہیں، زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہ سکتے، بلدیاتی الیکشن میں بندر بانٹ ہوئی۔

رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملک میں نئے صوبوں کی بات کی، ریاست سے سوال ہے کب تک ہمیں سندھ حکومت کے ہاتھوں گروی رکھیں گے، اس نظام کے تحت ملک آگے نہیں چل سکتا، سندھ حکومت ہمیں اپنانے کے لیے تیار نہیں، سندھ حکومت ہمیں پانی اور بجلی دینے کو بھی تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے علیحدگی اختیار کرلی تو حکومت گر جائے گی: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو بل ادا کررہے ہیں ان کی بجلی بھی جارہی ہے، کراچی کے لوگ 16،16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت 15 سال سے ہماری نسل کشی کررہی ہے، سندھ حکومت ہمارے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، کراچی پورے ملک کو کما کر دیتا ہے، سندھ حکومت کا مسائل کے حل کے لیے کوئی کردار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا گزارا ہوسکتا ہے، کئی سال ہوگئے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے، ہم بھیڑ، بکریاں نہیں، زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہ سکتے، بلدیاتی الیکشن میں بندر بانٹ ہوئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔