منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سوشل میڈیا پر آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی مہم، وزیراعظم کی شدید مذمت

09 جولائی, 2023 16:19

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ کے لیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، 9 مئی منصوبہ ساز، سہولت کار وں کو پیغام ہے پاکستان، اداروں کیخلاف ہرسازش کو کچل دینگے، آرمی چیف اور فوج کیخلاف شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن ، عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیخلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بحالی کا قومی پلان تیار، آرمی چیف کی بھی حمایت شامل

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کیخلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے، متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کیے جائیں، فوج اور اس کے سربراہ کیخلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتی، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی ناکام بنائے گی جیسے 9 مئی کو خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی، مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔