منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

شندور پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا

09 جولائی, 2023 17:19

شندور: شندور پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا۔

پولو فیسٹیول میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلے 7 گول سے شکست دی، کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان کے پی ٹورازم سعد بن اویس کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس سمیت مختلف بینڈزنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن سفیر بھی چترال شندور پولو کے دیوانے نکلے

ان کا کہنا تھا کہ پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، اختتامی میچ میں کیلاشی رقص سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ شندور پولو گراؤنڈ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے، اس گراؤنڈ میں ہر سال موسم گرما میں چترال اور گلگت کی پولو کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔