اسکرین ٹور ازم کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: مریم اورنگزیب
لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسکرین ٹور ازم کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہر چھوٹے بڑے شہر میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4 سال ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے، ملک میں منفی پروپیگنڈے سے نفرت پھیلائی گئی، 4 سال اداروں کو برباد کیا گیا، پی ٹی وی اور ریڈیو کو بھی نہ بخشا، یہ ادارے محض بلڈنگ نہیں ہیں تاریخی ورثے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقصد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنا ہے، نوجوانوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم کے بجائے لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف گھناؤنی مہم جاری ہے، آنے والا وقت پاکستان کو جوڑنے کا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب نے میوزک انڈسٹری کیلئے بڑی خوش خبری سنا دی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسکرین ٹور ازم کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، 2017 اور 18 میں پاکستان کلچر اور فلم پالیسی کی بنیاد رکھی گئی، پاکستان کا اصل کلچر اسکرین کے ذریعے دنیا کو دکھایا جائے، 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری دنیا میں سرفہرست تھی، ہر اگلی بننے والی فلم پہلے والی سے بہتر بنتی ہے، ہر چھوٹے بڑے شہر میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








