کل مزید الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ جائیں گی: شرجیل میمن
کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کل مزید بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، شارع فیصل کی طرح شہر بھر میں نئے بس اسٹاپ بنائیں گے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرک بسز کے جو چارجر خراب ہوگئے تھے وہ منگوالیے ہیں، کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں الیکٹرک بسز چل رہی ہیں، کل مزید بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، کوشش ہوگی پرانی بسیں نہ چلیں، نئی بسیں چلیں، شارع فیصل کی طرح شہر بھر میں نئے بس اسٹاپ بنائیں گے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں میگا پروجیکٹ شروع کیے ہیں، صحت کے شعبے میں پورے پاکستان میں سندھ پہلے نمبر پر ہے، پورے پاکستان سے لوگ علاج کیلئے سندھ آتے ہیں، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں علاج کیلئے صحت کارڈ کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ پیپلزسروس کی مزید گرین اور ریڈ بسیں آرہی ہیں:شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ 15 جولائی سے دھابیجی اکنامک زون شروع کیا جارہا ہے، دھابیجی اکنامک زون سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری ہوگی تو لوگوں کو روزگار ملے گا، ای وی بسز کا پلانٹ کراچی میں لگنے جارہا ہے، ایک پڑوسی ملک سے اس سلسلے میں بات چل رہی ہے، سندھ اور پاکستان بھر میں سرمایہ کاری میں بہت بڑا اضافہ ہوگا، حکومت سندھ لوگوں کو روزگار دینے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ حکومت ہر شعبے میں فعال ہے، کوئلے اور ونڈ پاور میں سندھ حکومت نے کامیاب ماڈل پیش کیے، سندھ حکومت دن رات ایک کرکے محنت کررہی ہے، ٹھٹھہ شہر میں اربن فاریسنگ پر کام ہوا، لوگوں کو سوشل میڈیا پر بدتمیزی کرنا نہیں سکھائیں گے، آئی ٹی سیکٹرسمیت ہر جگہ نوجوانوں کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی اتحاد کا پیغام دیا، دشمن چاہتا ہے ہم لڑتے رہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








