منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

تنقید کا جواب کام سے دینگے، کراچی والوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے: مرتضیٰ وہاب

10 جولائی, 2023 15:45

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے، ہم تنقید کا جواب تنقید سے نہیں کام سے دیں گے، کراچی میں پانی کے مسائل حل کیلئے کام جاری ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے، سندھ حکومت کراچی کیلئے بھرپور مدد فراہم کررہی ہے، کراچی میں بارش کا پانی فوری طور پر نکال دیا جاتا ہے، شارع فیصل کے مختلف مقامات پر نئی ڈرینز ڈالی گئیں، کراچی والوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بارش میں شارع فیصل پر پانی جمع نہیں ہوا، سڑکیں خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، حالیہ بارش کے بعد ہم پر تنقید کی گئی، ماضی میں کے ڈی اے چورنگی پر 3 سے 4 فٹ پانی ہوتا تھا، ترقیاتی کاموں پر منفی سیاست نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میئر بننے کے بعد کوئی اختیارات کا رونا نہ روئے: مرتضیٰ وہاب

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کے مسائل حل کرے گی، اب اختیارات کے رونے کے بجائے کام کیا جائے گا، ہم تنقید کا جواب تنقید سے نہیں کام سے دیں گے، کراچی میں پانی کے مسائل حل کیلئے کام جاری ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔