پاکستانی معیشت سے متعلق اچھی خبر، فچ نے پاکستان کی مالیاتی ریٹنگ اچھی کردی
اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی، پاکستان کی لانگ ٹرم فارن کرنسی ریٹنگ ٹرپل سی منفی سے ٹرپل سی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈارکی امریکی سفیر سے ملاقات :آئی ایم ایف پروگرام میں کردار ادا کرنےکی درخواست
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ معیشت کے استحکام کے سفر میں ایک اچھی خبر ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قوم، اتحادیوں اور معاشی ٹیم اور وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد بھی پیش کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










