جس جس کے پاس مینڈیٹ ہے وہ سب بااختیار ہیں: ناصر شاہ
کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جس جس کے پاس مینڈیٹ ہے وہ سب بااختیار ہیں، گورنر صاحب کے پاس مکمل اختیارات ہیں۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی کام ہورہا ہے، کئی کو مکمل کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ بھی کراچی کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، بلاول بھٹو کا ویژن ترقی اور بھلائی ہے، ہم چاہتے ہیں کام ہوں اور بہتری سب کو نظر آئے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں صوبے کی ترقی پر بہت اثر پڑا، کراچی کی 400 چھوٹی بڑی سڑکوں پر کام شروع ہوچکا، سندھ میں مزید ترقیاتی کام شروع کریں گے، سندھ حکومت کی کارکردگی کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: تنقید کا جواب کام سے دینگے، کراچی والوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے: مرتضیٰ وہاب
ان کا کہنا تھا کہ جس جس کے پاس مینڈیٹ ہے وہ سب بااختیار ہیں، اب ہوگا کراچی مزید صاف، بہتر اور خوبصورت، کوتاہی اور خرابی کو ضرور پوائنٹ آؤٹ کریں مگر تنقید نہ کریں، گورنر صاحب کے پاس مکمل اختیارات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے، ایم ڈی اے، واٹر بورڈ کے ایم سی دیگر ادارے میئر کو جوابدہ ہیں، شہر کی بہتری کیلئے کورکمانڈر کراچی کا بھی تعاون حاصل ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










