25 جون سے ہونیوالی بارشوں سے 86 افراد جاں بحق ہوئے : این ڈی ایم اے
حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں حالیہ بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 25 جون سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 86 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں جس کی تعداد 52 تک ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 20 ،بلوچستان 6 ، سندھ 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہے جن میں 56 مرد 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں جب کہ اس دوران ملک بھر میں 97 گھروں اور 46 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔
یہ پڑھیں : ساحلی علاقے آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں: این ڈی ایم اے
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










