منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کب تک قرض لیتے رہیں گے، حالات کو سنبھالنے کیلئے ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا: وزیراعظم

11 جولائی, 2023 18:22

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کب تک قرض لیتے رہیں گے یہ ایک چبھتا ہوا سوال ہے، رونے دھونے سے اب کام نہیں چلے گا، اپنے حالات کوسنبھالنے کیلئے ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین ملک میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں، ہماری آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ خواتین پر مشتمل ہے، خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خواتین بچوں کی تعلیم و تربیت اور معاشرے کی تعمیر میں ایک اہم کردارادا کرتی ہیں، اقوام خواتین کی شمولیت سے ترقی میں کہیں آگے بڑھ چکی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم 75 سال میں خواتین کے حقوق، مواقع فراہم نہیں کرسکے، قومیں اس معاملے میں کہیں آگے بڑھ گئیں، ہم سفر طے کررہے ہیں، اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام جنوبی پنجاب سے شروع کیا، خواتین کیلئے وظائف مقرر کیے اور ان میں اضافہ کیا، آج کے چیلنجز میں سب سے بڑا چیلنج معاشی ترقی اور خوشحالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام خوشی سے نہیں مجبوری میں قبول کیا ہے: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 2ارب ڈالر پاکستان کے خزانے میں جمع کروائے ہیں، سعودیہ نے 2 ارب ڈالر دے کر ایک بار پھر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا، ہمارے پڑوسی ملک نے آئی ایم ایف سے 1991 میں آخری پروگرام لیا تھا، کب تک ہم قرضوں پر زندگی گزارتے رہیں گے، ماضی سے سبق حاصل کرکے ایک قوم کی طرح آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان معاشی طورپر مستحکم تھا، مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پڑھی لکھی خواتین کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں کردارادا کرنا ہوگا، پاکستان کے تمام شعبوں میں خواتین برسرپیکار ہیں، قومی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کب تک قرض لیتے رہیں گے یہ ایک چبھتا ہوا سوال ہے، رونے دھونے سے اب کام نہیں چلے گا، اپنے حالات کوسنبھالنے کیلئے ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا، ہمیں ایک جاندار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہوگا، کل آئی ایم ایف بورڈ بیٹھے گا دعا کریں معاہد ہ ہوجائے، کب تک آئی ایم ایف کے پاس جاتے رہیں گے، اگر زنجیریں توڑنی ہیں تو تمام وسائل کو بروئے کارلانا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کا ایک فنڈ مختص کیاگیاہے، شہداء کے خاندانوں کیلئے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں وہ کم ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔