باہر ممالک میں بیٹھے لوگ بھی اب اپنی زبان میں پی ٹی وی نشریات دیکھ سکیں گے: مریم اورنگزیب
پشاور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر پشتو نشریات کو 24 گھنٹے کیلئے شروع کردیا ہے، باہر ممالک میں بیٹھے لوگ بھی اب اپنی زبان میں پی ٹی وی کی نشریات دیکھ سکیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کا سیاہ دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ریڈیو ، چاغی کے اسٹوڈیو ، یادگاروں کو جلایا گیا، پچھلا وزیراعظم کہتا تھا رونا اور گھبرانا نہیں ہے، موجودہ وزیراعظم کہتا ہے سونا نہیں ہے بس کام کرنا ہے، گزشتہ 4 سال میں عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی ہے، سائفر اور امپورٹڈ حکومت کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی، ہم محض نعرے نہیں لگاتے، وعدے بھی پورے کرتے ہیں، اینٹ سے اینٹ جوڑ کر ملک کو تعمیر کیا گیا، ہم ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکرین ٹور ازم کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: مریم اورنگزیب
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے ماسٹر مائند ہیں، ملک میں بدتہذیبی، گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، میں نے اعظم چودھری کو سوال کرنے کا موقع دیا تھا، اعظم چودھری پی ٹی وی کے ملازم نہیں رہے، اعظم چودھری پی ٹی وی میں تجزیہ کاروں کے پول کا حصہ ہیں، پی ٹی وی پر پشتو نشریات کو 24 گھنٹے کیلئے شروع کردیا ہے، باہر ممالک میں بیٹھے لوگ بھی اب اپنی زبان میں پی ٹی وی کی نشریات دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں بڑے بڑے دعوے ہوئے ہوا کچھ نہیں، صحت اور تعلیم کے دعوے ہوئے جو پورے نہ ہوسکے، بی آر ٹی میں کرپشن ہوئی، توشہ خانہ کیس میں ہر عدالت میں درخواست دے رہے ہیں تحقیقات نہیں ہونی چاہیئے، آزادی صحافت کا سہارا لے کر پروپیگنڈا نہیں چلایا جاسکتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










