منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کا مقابلہ الیکشن والے دن ہوگا: شرجیل میمن

11 جولائی, 2023 18:15

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور آپ کا مقابلہ الیکشن والے دن ہوگا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن موجود ہے مگر وہ آتے نہیں، ابھی تو ایک ماہ ہے انتظار کریں۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی، پیپلزپارٹی نے کبھی کسی ادارے کو نشانہ نہیں بنایا، سب سے زیادہ تنقید اور مہم پیپلزپارٹی کیخلاف چلائی گئی، پچھلی حکومت میں میڈیا ورکرز کو دھمکیاں دی گئیں، پچھلے وزیراعظم اپنی پسند کے لوگوں کو انٹرویو دیتے تھے، انہوں نے وزیراعظم ہوتے ہوئے ایک پریس کانفرنس نہ کی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی اظہار رائے کویقینی بنانا چاہیے، صحافیوں کیلئے سب سے پہلے سندھ حکومت نے قانون بنایا، ہمیں ملک کے معاشی چیلنجز کا علم ہے، پیپلزپارٹی کیخلاف کئی مہم چلیں، ہم نے کسی سے لڑائی نہیں کی، ہر مشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، لوگوں کو ظلم و جبر کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی، آج وہ شخص جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی الزامات لگانا چھوڑے اور مل کر کام کرے: شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کی علمبردار ہے، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی پوزیشن دیکھ لیں کیا پوزیشن ہے، ایم کیو ایم ہو یا جماعت اسلامی تلخی کے لہجے چھوڑدیں، اگر آپ کو پریشانی ہے تو غصہ سندھ حکومت پر مت نکالیں، وہ تعصب کی بات اس لیے کررہے ہیں تاکہ ہم کوئی جواب دیں، آپ چاہتے ہیں ہمارے منہ سے ایسی کوئی بات نکلے تاکہ آپ کا منجن ملے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور آپ کا مقابلہ الیکشن والے دن ہوگا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن موجود ہے مگر وہ آتے نہیں، ابھی تو ایک ماہ ہے انتظار کریں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔