منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے: مراد علی شاہ

11 جولائی, 2023 18:05

کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آئین کے تحت 2 ماہ میں انتخابات ہوں گے، ملک بھر میں پیپلزپارٹی ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتاری کا ڈر نہیں ہونا چاہیے، اپوزیشن لیڈر نے غلط کام کیے ہیں تو قانونی کارروائی تو ہوگی، لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر نے ملکر فیصلہ کرنا ہوتا ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے فنانس کمیشن ایک ماہ میں بنائیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے، سندھ میں آئین کے تحت 2 ماہ میں انتخابات ہوں گے، ملک بھر میں پیپلزپارٹی ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، نگراں حکومت کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے عوام کی بھرپور خدمت کریں:مراد علی شاہ

ان کا کہنا تھا کہ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، آئین کہتا ہے جو صوبہ زیادہ گیس پیدا کرتا ہے پہلا حق اس کا ہے، ہمیں گیس پر پورا حق نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے آپریشن کیلئے پولیس کو ہدایات دیں، کچھ کامیابیاں بھی ملی ہیں، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بہت بہتری آئی ہے، اسٹریٹ کرائم اہم مسئلہ ہے جس کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔