منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی

11 جولائی, 2023 18:26

اسلام آباد: نوید قمر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے: مراد علی شاہ

نوید قمر کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملہ اہم ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔