ژوب میں دہشت گردوں کا حملہ: 4 جوان شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے
ژوب کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردوں نے گیریژن پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز نے اچانک حملے کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں خاتون سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں اور شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ژوب پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
یہ پڑھیں : ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید : آئی ایس پی آر
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









