چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کو پاکستان تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا: فیاض الحسن
لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فروری میں سابق وزیراعظم نے ہستے بستے معاہدے کو توڑا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کو پاکستان تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کو پاکستان تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، عوام میں پاک فوج کیخلاف نفرت ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے مدرسوں کے باہر مظاہروں کا کہا، چیئرمین پی ٹی آئی گلی گلی خانہ جنگی اور خون خرابہ چاہتے تھے، پاکستان کو ڈیفالٹ قراردینے کے حوالے سے ایجنڈا اب ناکام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، فیاض چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ فروری میں سابق وزیراعظم نے ہستے بستے معاہدے کو توڑا تھا، اپریل سے دسمبر تک پروپیگنڈا کیا گیا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









