پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک سے ہے۔
پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے گزشتہ رات پریس کانفرنس میں انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حاجی گلبر تنہا امیدوار رہ گئے تھے، ہم خیال گروپ نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ اسمبلی میں اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کردیا گیا۔
ہم خیال گروپ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی ارکان اسمبلی کو کروڑوں روپے کی اسکیموں کی لالچ دی گئی، ساتھ نہ دینے پر ساتھی ارکان کو گرفتاریوں اور مقدمات کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
حاجی گلبرخان کو فاروڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی،انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔
یہ پڑھیں : جعلی ڈگری کیس: پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل قرار
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









