منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اگست میں الیکشن کی طرف جارہے ہیں: شرجیل میمن

13 جولائی, 2023 15:12

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے، اگست میں الیکشن کی طرف جارہے ہیں، عوام بلاول بھٹو کو اگلا وزیراعظم بنائیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پیپلزپارٹی نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پی پی نے دیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے، اگست میں الیکشن کی طرف جارہے ہیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتی ہے، کوشش ہے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات ہوں، عوام اس بار پیپلزپارٹی کو موقع دے گی، عوام بلاول بھٹو کو اگلا وزیراعظم بنائیں گے، عوام نے تمام لوگوں کی کارکردگی کو دیکھ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کا مقابلہ الیکشن والے دن ہوگا: شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈرشپ کا قتل ہوا مگر ہم نے کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے کبھی کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا، اسرائیل پی ٹی آئی قیادت کی حمایت میں سامنے آیا، اسرائیل نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی، اسرائیل کا کھل کر سامنے آنا قوم کی آنکھیں کھلونے کیلئے کافی ہے، اسرائیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان میں لانچ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فاشسٹ جماعت بن کر سامنے آئی، 9 مئی واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاریوں پر اسرائیل کو کیوں تکلیف ہے، انہوں نے پوری کوشش کی پاکستان ڈیفالٹ کرے، چیئرمین پی ٹی آئی ہر وہ کام کرتا ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔